news
English

نیپال نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیپالی بلے باز پاوڈل آج کل ٹاپ فارم میں ہیں، انہوں نے پانچ میچوں کی سیریز میں نیپال کا دورہ کرنے والی ٹیم کے خلاف سنچری بنائی

نیپال نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

انڈیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد نیپال نےبھی جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں روہت پاوڈیل نوجوان نیپالی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ ان کا پہلا میچ 4 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف ٹیکساس میں شیڈول ہے۔  
کرکٹ ماہرین کے مطابق نیپال کی جانب سے اعلان کردہ اس نوجوان انتخاب کے عمل میں کوئی بڑا تعجب نہیں ہوا، کیونکہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمان میں اے سی سی پریمیئر کپ کے دوران میچوں اور کیرتی پورمیں ویسٹ انڈیز اے ٹیم کے خلاف کھیلوں میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔  
روہت پاوڈل اپنی بلے بازی کے ساتھ ٹاپ فارم میں ہیں، انہوں نے پانچ میچوں کی سیریز میں نیپال کا دورہ کرنے والی ٹیم کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی۔ دیپندر سنگھ ایری، جنہیں اپریل میں قطر کے خلاف ایک اوور میں چھ چھکے مارنے کے اپنے حالیہ عالمی ریکارڈ کو برابر کرنے کے کارنامے کے لیے جانا جاتا ہے، بیٹنگ لائن اپ میں زبردست استحکام کا اضافہ کرتے ہیں۔ دیگرباصلاحیت کھلاڑی جیسے کشال بھرٹیل اور آصف شیخ بھی پلیئنگ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 
رواں
 سال کے شروع میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں شامل ہونے والے گلشن جھا، 19 سالہ پراٹیس جی سی کے ساتھ ٹیم میں شامل نوجوان ٹیلنٹ کا حصہ ہیں۔ سومپال کامی، 2014 میں نیپال کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے تجربہ کارکھلاڑی ہیں جو نیپالی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ کرن کے سی، ایک کلٹ ہیرو سمجھے جاتے ہیں جو فاسٹ باؤلنگ کے آپشنز کے طور پر گروپ میں تجربہ اور استحکام لاتے ہیں۔ 
نیپال کے اسپن اٹیک کی قیادت بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر للت راج بنشی کر رہے ہیں۔ 
نیپال کا مکمل اسکواڈ:
روہت پاوڈیل، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کشال بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ ایری پر مشتمل ہے۔