news
English

نیوزی لینڈ اے اورپاکستان شاہینزکے مابین پہلا چارروزہ کرکٹ میچ منسوخ

چار روزہ میچ پی سی بی کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے

نیوزی لینڈ اے اورپاکستان شاہینزکے مابین پہلا چارروزہ کرکٹ میچ منسوخ فوٹو: رائٹرز

نیوزی لینڈ اے اورپاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ چار روزہ میچ پی سی بی کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔ مینیجڈ آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی۔ قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔

پاکستان شاہینزسمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ کوئنز ٹاؤن روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی۔ تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔

اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبٹ آئی۔ان 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا۔کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اورپاکستان شاہینز کا اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا۔ پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوجائے گا۔قومی اسکواڈ 15 دسمبر کو کوئنزٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبرکوآکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز اورنیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبرسے شروع ہوگا۔