news
English

نیوزی لینڈکا2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کی ٹیم 23 مئی کو ٹورنامنٹ کے لیے روانہ ہونے والی ہے، جس سے عالمی سطح پر نمایاں اثر ڈالنے کی بڑی امیدیں ہیں۔

نیوزی لینڈکا2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ چوتھے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ لانچ ایونٹ کے دوران، انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے اس عالمی مقابلے کو ٹیلنٹ کی دریافت کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایوںٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے وہ چوتھے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے بعد اب ری ہیب کے مراحل میں ہیں جس کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ 
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 
کیوی ٹیم 23 مئی کو ٹورنامنٹ کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 جون کو شریک میزبان امریکہ اور ہمسایہ ملک کینیڈا کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ساتھی میزبان ویسٹ انڈیزکی ٹیم گروپ پلے کے دوسرے دن گیانا میں پاپوا نیو گنی سے پنجہ آزمائی کرے گی۔  آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے لیے امریکا میں کل تین اور کیریبین میں چھ مقامات استعمال کیے جائیں گے کیونکہ 5 جنوری کو 9ویں ایڈیشن کے لیے گروپس اور فکسچر کی تصدیق ہو گئی تھی۔ 20 ٹیموں میں سے 10 ٹیمیں 29 روزہ ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ امریکہ میں کھیلیں گی جس میں 16 مقابلوں کا انعقاد لاڈرہل، ڈیلاس اور نیویارک میں کیا جائے گا۔
اس میگا ایونٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 9 جون کو لانگ آئی لینڈ کے نئے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔