news
English

بابراعظم آئی سی سی کی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرمیں بھی شامل، اسٹوکس کپتان مقرر

آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد اب مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022  کا بھی اعلان کردیا

بابراعظم آئی سی سی کی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرمیں بھی شامل، اسٹوکس کپتان مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد اب مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر  2022  کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں ا نگلینڈ کے بین اسٹوکس کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022  میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بلے باز ہیں۔

 ٹیسٹ ٹیم  آف دی ایئر 2022 میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور  انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے لئے بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی  جیمز اینڈرسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔