پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقا میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر دونوں بورڈزکی مشاورت جاری ہے۔
پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقا میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقا میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔
نئی ونڈو نکال کراس سریزکویقینی بنایاجائے گا۔ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔