اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا اس کے باوجود انہیں کافی چوٹ آئی
قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔
اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا اس کے باوجود انہیں کافی چوٹ آئی۔ انہیں سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نوجوان بیٹسمین کے سی ٹی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لہٰذا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 جولائی اور یکم اگست کو شیڈول آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔