عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پابندی کے شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کو ایک بار پھر کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ، پچھلے ماہ سےشروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے، جب کہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کےجوابات بھی دیئے ہیں۔
عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔