news
English

پاک افغان کرکٹ سیریز اگلے سال اگست میں متوقع

اطلاعات کے مطابق افغانستان نے پاکستان میں اگلے ہفتے یہ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

پاک افغان کرکٹ سیریز اگلے سال اگست میں متوقع فوٹو: رائٹرز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز اگلے سال اگست میں متوقع ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز اب اگلے سال اگست میں متوقع ہے۔ جولائی اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز طے ہیں، اس سیریز کے فوری بعد افغانستان سری لنکا میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان نے پاکستان میں اگلے ہفتے یہ سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو ویزے بھی جاری کیے گئے تھےتاہم لاجسٹک مسائل کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹرز، آئی سی سی آفیشلز کی تقرری اور دوسرے بنیادی ایشوز کی بروقت تکمیل سیریز ملتوی ہونے کی اہم وجہ بنی۔ جس کے بعد دونوں بورڈز کی مشاورت کے ساتھ فی الحال اس سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔