news
English

آئرلینڈکےساتھ ٹی20 سیریز سے قبل 4 انجرڈ پلیئرزکی صحتیابی کا انتظار

آئرلینڈ کےساتھ شیڈول ٹی 20سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کھلاڑیوں کی فٹنس صورتحال واضح ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

آئرلینڈکےساتھ ٹی20 سیریز سے قبل 4 انجرڈ پلیئرزکی صحتیابی کا انتظار

پاکستان کو آئرلینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا نام دینے سے پہلے اپنے چار انجرڈکھلاڑیوں کی انجریز کے بارے میں اپ ڈیٹس کا انتظار ہے۔  
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اور انگلینڈ کے آئندہ دوروں کے لیے پاکستان اپنے پلیئنگ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے، تاہم چار زخمی کھلاڑیوں جن میں حارث رؤف، اعظم خان، محمد رضوان اور عرفان خان نیازی شامل ہیں، کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹس آنا ابھی باقی ہے۔ 
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رضوان، اعظم اور عرفان مکمل فٹنس کے قریب ہیں، جب کہ حارث رؤف، جنہوں نے فروری سے کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیا، اپنی فٹنس بحال کرنے کے لیے تاحال لاہور میں بحالی کے مراحل سے گزررہے ہیں۔ 
سلیکٹرز ان دوروں کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ جون سے امریکا میں شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا تعین کیا جا سکے، واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اسکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی  ہے جس سے پہلے پہلے ہر ملک کو اپنے پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیونکے ناموں کا اعلان کرنا لازمی ہوتا ہے۔ 
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئرلینڈکے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کھلاڑیوں کی فٹنس کی صورتحال واضح ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ 
دوسری جانب قومی ٹیم کے آئرلینڈ کے سفر سے قبل ایک مختصر تربیتی کیمپ 3 مئی کو لاہور میں شروع ہونے والا ہے۔

آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
10 مئی: ڈبلن میں پہلاٹی 20 (شام 7 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)
12 مئی: ڈبلن میں دوسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق) 
14 مئی: ڈبلن میں تیسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق)
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریزکاشیڈول: 
22 مئی: لیڈز میں پہلاٹی 20 (رات10:30بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30،پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20 (10:30بجے رات،پاکستانی وقت کے مطابق) 
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھاٹی 20 (رات 10:30بجے پاکستانی وقت کے مطابق)