news
English

محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف یواے ای میں ٹیسٹ سیریزکیلیے طلب

سینئر بیٹسمین کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچزکی سیریز کیلیے یواے ای میں طلب کرلیا گیا

محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف یواے ای میں ٹیسٹ سیریزکیلیے طلب PHOTO: AFP

بیٹنگ فلاپ ہونے کی خدشات دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو محمد حفیظ کی یاد آگئی۔

سینئر بیٹسمین کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچزکی سیریز کیلیے یواے ای میں طلب کرلیا گیا ہے، آل راﺅنڈر پہلی دستیاب فلائیٹ سے روانہ ہوجائیں گے۔

محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا، اس کے بعد قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان اورآﺅٹ ہوتے رہے، آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے، اس کے بعد انہیں روال سال دورہ زمبابوے کیلیے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے۔

ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، تاہم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہترکھیلنے کی صلاحیت اوراسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے ان کو 18ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔