news
English

پاکستانی کرکٹ ٹیم آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر کرے گی

کاکول میں جاری فٹنس کیمپ، جو اصل میں 8 اپریل کو ختم کرنے کا منصوبہ تھا، اب اسے بتائے گئے شیڈول سے ایک دن پہلے ختم کردیا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر کرے گی

کاکول ملٹری ٹریننگ اکیڈمی میں جاری قومی کھلاڑیوں کا ذہنی و جسمانی فٹنس کیمپ مقررہ شیڈول سے ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ دو ہفتوں پر محیط ٹریننگ کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری دن مقررکیا گیا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق کاکول میں جاری قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ڈیڈ لائن سے ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
راولپنڈی میں 7 اپریل کو قومی کرکٹرز کیلئے الوادعی افطار ڈنر رکھا جارہا ہے جس میں توقع ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شرکت کریں گے، قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی ان دنوں فوجی جوانوں کے ہمراہ کاکول اکیڈمی میں اپنی فتنس کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔ 
دو ہفتوں پر محیط اس تربیتی کیمپ کیلئے اس سے قبل 8 اپریل کو آخری روز مقررکیاگیاتھا تاہم اب راولپنڈی میں افطار ڈنر رکھے جانے کی وجہ سے ایک روز پہلے کھلاڑی ڈنر کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔ 

فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ اعلان بھی متوقع ہے، عید کے بعد ٹیم ارکان راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے، جہاں کیویز کیخلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز شیڈول ہیں۔