news
English

اسٹار کرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شیڈول

ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے

اسٹار کرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شیڈول PHOTO COURTESY: PCB

لاہور: اسٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شروع ہوگا جب کہ راولپنڈی میں شیڈول ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35لاکھ روپے ہوگی۔

پی سی بی نے پاکستان ون ڈے کپ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کردیاگیا، ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل اسٹارکرکٹرز آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد اس ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی آرام کرینگے،راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کا آغاز 2 اپریل کو ہوگا، افتتاحی میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، فائنل میچ 12اپریل کو ہوگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، آل راؤنڈر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک ایک لاکھ روپے جیب میں ڈالنے کا موقع ملے گا، ہر کھلاڑی کی میچ فیس بھی 33 سے بڑھا کر 35ہزار کردی گئی ہے،2017اور 2018کی چیمپئن فیڈرل ایریاز ٹیم ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔

پانچوں ٹیموں کا انتخاب انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، دفاعی چیمپئن ٹیم کے قیادت محمد رضوان کے سپرد کی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،اسد آفریدی،بلال آصف،اسرار اللہ،خرم شہزاد، محمد نواز، نہال منصور، رمیز راجہ جونیئر،رومان رئیس، ثمین گل، سعود شکیل، صہیب مقصود،وقاص مقصود اور ضیاء الحق شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے کپتان سلمان بٹ ہونگے، ان کو عابدعلی،عادل امین، عدنان اکمل، فیضان ریاض، خوشدل شاہ،محمد عرفان،محمد عرفان جونیئر،محمد سعد، سہیل خان،موسی خان، عمید آصف، وہاب ریاض، ذیشان ملک اورزوہیب خان کی خدمات حاصل ہوں گی۔

پنجاب کی قیادت کامران اکمل کریں گے، انورعلی،بلاول بھٹی، احسان عادل، فہد اقبال، افتخار احمد،کاشف بھٹی،خرم منظور،محمد اصغر، محمد سمیع،سعد علی، رمیز عزیز،سمیع اسلم،سہیل تنویر اور ولید خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سندھ کے کپتان عمر گل، ان کو احسان علی، عامر یامین، عاشق علی،آصف علی،حماد اعظم، عمران رفیق،محمد حسان، محمد الیاس،نعمان علی،راحت علی، صاحبزادہ فرحان، عمر امین اور عمر صدیق کا ساتھ میسر ہوگا۔

بلوچستان ٹیم کے کپتان اسدشفیق، دیگر کھلاڑیوں میں علی عمران، عماد بٹ، اویس ضیا، بسم اللہ خان، غلام مدثر، فواد عالم،حارث روف، محمد عرفان جونیئر، قیصراشرف، تاج ولی، عمرخان، عمر اکمل، وقارالحسن، ذیشان اشرف شامل ہیں۔