news
English

پاکستان آج روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا

ایشیا کپ میں آج  سپر فور مرحلے کے 2 میچ کھیلے جائیں گے

پاکستان آج روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا PHOTO: AFP

ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستان آج روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔

ایشیا کپ میں آج  سپر فور مرحلے کے 2 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پاکستان بھارت ٹکرائے گا جب کہ دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ ناقابل شکست بھارتی ٹیم بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مورال اپ کر چکی ہے۔

ابو ظہبی میں افغانستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے، گروپ میچ میں افغانستان نے فتح حاصل کی تھی جب کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں فائنل کی دوڑ میں شامل ہو جائے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایک میچ جیت کر بھارت بہتر رنز اوسط پر سب سے آگے ہے جب کہ پاکستانی ٹیم رنز اوسط میں دوسرے نمبر پر ہے،  پاکستان کی شکست کی صورت میں افغانستان، بنگلا دیش کو ہرا کر بہتر رنز اوسط پر فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔