ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا پلڑا برابر رہا، ون ڈے فارمیٹ میں دونوں ٹیموں نے 5،5فتوحات حاصل کیں۔
ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا پلڑا برابر رہا، ون ڈے فارمیٹ میں دونوں ٹیموں نے 5،5فتوحات حاصل کیں۔
یواے ای میں جاری ایشیا کپ میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نگاہیں بدھ کو کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں،گروپ مرحلے کے بعد دونوں ٹیموں کے سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہونے کا امکان بھی روشن ہے۔
شائقین کی خواہش ہے کہ فائنل میں بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہی مقابل ہوں، ایشیا کپ کا پہلا ایڈیشن 1984ء میں ہوا تو ٹائٹل پر بھارت نے قبضہ جمایا، متحدہ عرب امارات میں 14واں ایونٹ جاری ہے۔
بھارتی ٹیم نے 5بار روایتی ون ڈے کرکٹ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس میں ٹائٹل جیتا جبکہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی ٹرافی اپنے نام کی، گرین شرٹس نے صرف 2 بار 2000ء اور اس کے بعد 2012ء میں اعزاز اپنے نام کیا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیںایشیا کپ میں 11بار آمنے سامنے ہوئیں، دونوں روایتی حریفوں نے 5، 5 بار فتوحات سمیٹیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلے جانے والے گزشتہ ایونٹ کے واحد میچ میں بھی بھارتی ٹیم سرخرو ہوئی تھی۔
دونوں ملکوں کے مابین مجموعی طور پر 129 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں، 73 بار گرین شرٹس نے میدان مارا جبکہ 52 میں بلو شرٹس کامیاب ہوئے، 4 میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔