news
English

محمد عامر کے آئرلینڈ کے ویزے میں تاخیر، پاکستان کو بڑاجھٹکا لگ گیا

یہ پہلا موقع نہیں جب عامر کو ویزا میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح کی صورتحال 2018 میں پاکستان کے گزشتہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران بھی پیش آئی تھی جس کے نتیجے میں فاسٹ بولر بعد میں ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔

محمد عامر کے آئرلینڈ کے ویزے میں تاخیر، پاکستان کو بڑاجھٹکا لگ گیا

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، پیسر محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا۔ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر ممکنہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ان کے ماضی میں ملوث ہونے سے پیدا ہونے والے خدشات سے منسلک ہے جس کی وجہ سے انہیں برطانیہ میں مختصر عرصے کے لیے جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ 
پاکستانی ٹیم منگل کےروز علی الصبح آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہونے والی ہے لیکن اسکواڈ کے ایک اہم رکن محمد عامر ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ آئرلینڈ کے ویزے کے حصول میں تاخیر کے باعث فاسٹ بولر کی اسکواڈ کے ہمراہ روانگی ملتوی کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو امید ہے کہ محمد عامر جلد ہی اپنا ویزا حاصل کر لیں گے۔ 
محمد عامر کے ویزے میں تاخیر ممکنہ طور پر 2010ء میں اسپاٹ فکسنگ میں ان کے ملوث ہونے سے پیدا ہونے والے خدشات سے منسلک ہے جس کی وجہ سے انہیں برطانیہ میں ایک مختصر عرصے کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عامر کو ویزا کے حصول میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑاہو۔ اسی طرح کی صورتحال 2018ء میں پاکستان کے پچھلے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران بھی پیش آئی تھی جس کے نتیجے میں وہ اسکواڈ کے ساتھ نہیں جاسکے تھے اور بعد میں ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔