news
English

بھارتی چینل کو پی ایس ایل4 کی نشریات بحال کرنا پڑ گئیں

بھارتی کمپنی نے بھی اپنی حکومت کی ہمنوائی کرتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھانے سے انکار کردیا تھا

بھارتی چینل کو پی ایس ایل4 کی نشریات بحال کرنا پڑ گئیں PHOTO: Twitter/PSL

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں میں مصروف بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔

انتہا پسندوں کے ایما پر اپنے ملک میں پی ایس ایل 4 کے میچز دکھانے سے انکار کرنے والا بھارتی چینل ڈی اسپورٹ دوبارہ کوریج دکھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔

پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارت کی جانب سے مختلف منفی ہتھکنڈے اختیار کیے گئے، بھارتی کمپنی نے بھی اپنی حکومت کی ہمنوائی کرتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھانے سے انکار کردیا تھا، اس وقت تک صرف دبئی میں ابتدائی 7 مقابلے ہوئے تھے، پی سی بی نے فوری طور پر متبادل انتظامات کئے۔
بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے اشارے پر ڈی اسپورٹ نے بھی اپنے ملک میں لائیو کوریج روک دی تھی تاہم  پی ایس ایل کی شائقین میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے چینل نے اب ہوش کے ناخن لیے اور میچز دکھانے پر مجبور ہوگیا۔