news
English

بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ، پاکستان سے میچ منسوخ نہیں کیا جارہا، آئی سی سی

ڈیو رچرڈسن کا پاک بھارت تنازع کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے

بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ، پاکستان سے میچ منسوخ نہیں کیا جارہا، آئی سی سی PHOTO: AFP

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا پاک بھارت تنازع کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے۔

ورلڈ کپ کے 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ ہم پی سی بی اور بی سی سی آئی کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے، تمام مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے نمایاں مقابلہ ہوگا، اس مقابلے کے حوالے سے کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے، اس کوکروڑوں لوگ دیکھتے اور اس کی ٹکٹوں کیلیے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپلائی کیا۔

واضح رہے کہ ڈیورچرڈسن اور ایلورتھی کو اس حوالے سے ایسا کوئی بھی خدشہ نہیں کہ پاک بھارت میچ منسوخ ہوسکتا ہے۔