news
English

پاکستانی اور بھارتی ویمن کرکٹرز کی میچ کے بعد گپ شپ

 لاہور: پاکستانی اور بھارتی خواتین کرکٹرز نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے گپ شپ کی اور ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا۔

پاکستانی اور بھارتی ویمن کرکٹرز کی میچ کے بعد گپ شپ

جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور کو پیش کی جبکہ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو دے کر جذبہ خیرسگالی کا اظہار کیا۔

 بھارت کے خلاف ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کے خلاف 15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی۔

اس میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو اپنی خامیاں دور کرنے کا موقع نہ مل سکا، بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ اب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم منگل کو ویسٹرن پروونس میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔