news
English

قومی ٹیم کے پیسرنسیم شاہ کی لنکا پریمئر لیگ کے لیے رجسٹریشن

لنکا پریمئر لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

قومی ٹیم کے پیسرنسیم شاہ کی لنکا پریمئر لیگ کے لیے رجسٹریشن

سری لنکا میں ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) 2024 کے 5 ویں ایڈیشن کے لئے قومی ٹیم کے پیسر نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ایل پی ایل کی پانچ فرنچائزز کے اسکواڈز میں شامل ہونے کی غرض سے نیلامی کے لیے اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروادیا ہے، ان نامور کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ٹم ساؤتھی، رسی وان ڈیرڈوسن، جمی نیشام، مشفق الرحیم، ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، تسکین احمد، لونگی نگیڈی، نسیم شاہ، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، ایش سودھی، مارک چیپمین، جیسن بہرنڈورف، آندرے فلیچر، اوشین تھامس، کیمو پال، اور فیبین ایلن سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایل پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا ظہار کرنے کے شائق دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، تبریز شمسی، ایون لیوس، مجیب الرحمان، نور احمد، ریس ٹوپلی، افتخار احمد، محمد نواز، گلبدین نائب اور ابراہیم زردان جیسے نامور ستارے بھی شامل ہیں جو ایل پی ایل کی پانچ فرنچائزز کے لیے مطلوبہ کھلاڑیوں میں منتخب ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 کا ایل پی ایل سری لنکا کے تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلا جائے گا، لنکا پریمئرلیگ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا اور یہ رنگا رنگ ایونٹ 21 جولائی تک جاری رہے گا جس میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔