قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور عرفان خان نیازی کو انجریز کے باعث کیویز کے خلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے آخری دو لاہور میں شیدول میچز سے قبل گرین شرٹس کو دوہرا دھچکا لگ گیا۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور عرفان خان نیازی انجریز کے باعث سیریز کے آخری دو میچز سے باہر ہوگئے۔ اب یہ کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی کے مراحل سے گزریں گے۔
تٖصیلات کے مطابق ٹیم پاکستان کو دوہرے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ اہم کھلاڑی محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں شیڈول سیریز کے آخری دو ٹی 20 میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کو ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں ان کی غیر موجودگی کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ کافی غور و خوض کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ میچوں کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی کے عمل سے گزریں گے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں بیٹنگ کرتے ہوئے رضوان کو دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی20 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان کی ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سیریز کے آخری دو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، چوتھا ٹی20 آج شام کو ہوگا جبکہ پانچواں میچ 27 اپریل کو شیڈول ہے۔