news
English

ایشیاءکپ: سارےمیچ بارش کی نذرہونے پربھی پاکستان مشترکہ چیمپئن بن جائے گا

کولمبو میں گزشتہ رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، سری لنکن محکمہ موسمیات نے دارالحکومت میں آئندہ چند روز میں مزید اور مسلسل بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ایشیاءکپ: سارےمیچ بارش کی نذرہونے پربھی پاکستان مشترکہ چیمپئن بن جائے گا

ایشیاء کپ کے سارے میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا، فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا
 ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اگر بقیہ سارے میچ بارش کی نذر ہوجاتے ہیں تو بھی پاکستان ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔
خیال رہے کہ سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں آئندہ 10 روز تک بھرپور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ایونٹ میں اب اگر کوئی بھی میچ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا، اس طرح کی صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوجائیں گے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔ ایشیاء کپ میں پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس کی بناء پر ہوگا۔ اگر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگیا تو پاکستان اور دوسری فائنلسٹ ٹیم کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ کولمبو میں گزشتہ رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سری لنکن محکمہ موسمیات نے دارالحکومت میں آئندہ چند دنوں میں مزید اور مسلسل بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیاء کپ کے میچز بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کھیلنے کے لیے کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔
ایشیاء کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے اور کولمبو میں اس دن بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔