news
English

قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل میں کتنے میچ کھیلے گی؟

ہوم اور اوے سیریز میں پاکستان اپنے میچز انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا

قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل میں کتنے میچ کھیلے گی؟

مین ان گرین جولائی میں سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے ڈبلیو ٹی سی میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا متوقع شیڈول سامنے آگیاہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کا آغاز جمعے کے روزسے ہوگا۔

ہوم اور اوے سیریز میں پاکستان اپنے میچز انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے تیسرے سائیکل کا آغاز جمعہ یعنی کل سے ہو گا۔

برمنگھم میں ایشیز سیریز کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی کا نیا سائیکل شروع ہوگا جبکہ پاکستان اگلے دو سال میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 14 میچز کھیلے گا۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ سے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش سے 2، 2 ٹیسٹ کھیلے گا۔

اووے سیریز میں پاکستان کے آسٹریلیا کے ساتھ 3 اورجنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ دو، دو ٹیسٹ شامل ہیں۔

اگلے سائیکل میں انگلینڈ سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ میچز کھیلے گا، بھارت اور آسٹریلیا 19، 19 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

ہر ٹیم کے حصے میں 3 ہوم اور 3 اووے سیریز آئیں گی۔

دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے متوقع شیڈول کے مطابق  پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا،  پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اور دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو کھیلے جانے کا امکان ہے امید ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی۔