news
English

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بہتری کے منتظر شعبوں کی نشاندہی کردی

پاکستان 22 اگست سے سری لنکا میں افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا جس کے بعد ٹیم 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف ہوجائے گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بہتری کے منتظر شعبوں کی نشاندہی کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کے ساتھ ہونے والی سیریز پر توجہ ہے، محمد رضوان اور بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہم اچھے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈ کی تلاش میں ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں تبدیلی آرہی ہے جس کو مدِ نظر رکھ کر پلاننگ کر رہے ہیں، مکی آرتھر 23 اگست کو ٹیم کو جوائن کریں گے، اور ہم مڈل آرڈر میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ 
گرانٹ بریڈبرن نے کہا افغانستان کے خلاف پہلا میچ انتہائی اہم ہوگا، رضوان اور بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ٹیم کے لیے ہم اچھے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی تلاش میں ہیں، فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کے خلاف سیریز پر توجہ ہے، کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھ سکتے۔