news
English

  ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے

قومی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کے منفرد اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

   ٹی20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے

آئندہ ماہ سے امریکا میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے۔ 
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔
پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔  
قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔  
قبل ازیں نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان دو بچوں انگس اور ماٹلڈا نے پریس کانفرنس کرکے کیا تھا، جس دنیا بھر کے شائقین کو حیرت زدہ کردیا تھا، یہ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور نرالہ واقعہ تھا جسے خوب سراہا گیا۔