news
English

پی سی بی کی نیوزی لینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو ایس اوپیزپر عمل کی تلقین

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے

پی سی بی کی نیوزی لینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو ایس اوپیزپر عمل کی تلقین فوٹو: اے پی

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کے کورونا کے حوالے سے قوانین انتہائی سخت ہیں، کھلاڑیوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ ملک کی عزت اوراحترام کا خیال کرتے ہوئے ہرممکن احتیاط برتیں، انہیں کہا ہے کہ قرنطینہ کے 14 دن ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے گزاریں، اس کے بعد آپ کو آزادی بھی ملے گی، آپ باہرگھوم پھر سکیں گے ہوٹلوں میں جا سکیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے مجھے بتایا ہے کہ اگر مزید ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو وہ پوری ٹیم کو واپس پاکستان بھیج دیں گے، اگرانہوں نے ٹیم واپس بھیج دی تو یہ بڑی بدنامی کی بات ہوگی، مشکل ضرور ہے مگر پروٹوکولز پرعمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔