news

پی سی بی کا کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلیے مختلف کمپنیز سے رابطے کیے جارہے ہیں

پی سی بی کا کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ فوٹو: پی سی بی

پی سی بی نے کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلیے مختلف کمپنیز سے رابطے کیے جارہے ہیں، ویکسین لگائے جانے کے بعد کرکٹرز کو بائیوببل کی سختیاں جھیلنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے آفیشلز کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیشی بورڈ نے فروری کے آخر تک کرکٹرز کو کورونا وائرس ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔