news
English

آئرلینڈ اورانگلینڈ کیساتھ ٹی 20سیریزکے لیے پاکستانی کوچنگ اسٹاف کااعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز 10 مئی سے 14 مئی تک ہوگی۔ اس کے بعد پاکستان 22 مئی سے 30 مئی تک چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گا۔

آئرلینڈ اورانگلینڈ کیساتھ ٹی 20سیریزکے لیے پاکستانی کوچنگ اسٹاف کااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔ 
آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی، بعدازاں قومی ٹیم 22 مئی سے 30 مئی تک انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوجائے گی۔ 
سابق فاسٹ بولر اظہر محمود کو سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کی آمد کے بعد وہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
  
اظہر محمود کے ساتھ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقررکیا گیا ہے اور سعید اجمل اسپن بالنگ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 
پاکستانی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ سپورٹ اسٹاف: 
گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور انگلینڈ کیلئے اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتضیٰ کومیل (چیف سیکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساجر)، محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) اور ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔