news
English

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم میں یکجہتی کے مسائل کا اعتراف

محسن نقوی نے ٹیم کے اندر موجود مسائل کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ٹیم کے اندر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک عملی نقطہ نظر کا بھی انکشاف کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم میں یکجہتی کے مسائل کا اعتراف

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہر جگہ مسائل ہیں، اگر ایک گھر میں دو بھائی ہوں تو انہیں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ٹیم اب متحد ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال اور آئندی میچز میں جیتنے کے لیے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے ٹیم کے اندر اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہماری ٹیم متحد ہے اور جیتنے میں کوئی مشکل نہیں ہے لیکن جب ٹیم کے اندر چھوٹے موٹے مسائل ہوتے ہیں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔" 
تاہم میڈیا نمائندگان نے بعد میں محسن نقوی سے ان ممکنہ مسائل کے بارے میں سوال کیا جن کا سامنا ٹیم کو موجودہ اتحاد کی سطح کو حاصل کرنے سے پہلے کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ "آپ نے کہا کہ جب ٹیم متحد ہوتی ہے تو وہ جیت جاتی ہے۔ کیا آپ نے اس سے پہلے کوئی مسئلہ محسوس کیا تھا؟
محسن نقوی نے اپنے جواب میں ان مسائل کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ٹیم کے اندر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک عملی نقطہ نظر کا بھی انکشاف کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ "دیکھیں، ہر جگہ مسائل ہیں، یہاں تک کہ اگر ایک گھر میں دو بھائی ہوں تو انہیں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر ہم کہیں کہ کوئی نہیں ہے تو ہم صرف اچھی بات چیت میں مصروف ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیم اب متحد ہے۔،،
محسن نقوی کا اعتراف ان مسائل پر قابو پانے اور ان کے ذاتی عزم کو ظاہر کرتا ہے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ٹیم مربوط ہے اور اپنے مقاصد یعنی جیت حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ 
یہاں غور طلب امر یہ ہے کہ پاکستان نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کو شکست دے کر لاہور میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز برابر کر دی۔ سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی، پاکستان نے دوسرا اور پانچواں ٹی ٹونٹی جیت لیا اور تیسرے اور چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے فتوحات حاصل کیں۔ راولپنڈی میں پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔