news
English

چیئرمین پی سی بی کا بابراعظم اینڈ کمپنی کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

ڈبلن میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ دو گھنٹے کی میٹنگ میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا بابراعظم اینڈ کمپنی کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے بابر اعظم اینڈ کمپنی کو جارحانہ برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا ہے کہ آئرلینڈ کے ساتھ ہونے والے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کررہا۔ 
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ دو گھنٹے طویل ملاقات میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز اور اس کے بعد امریکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ 
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی اور کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔،،
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید اور نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔ کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جاسکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہی ہوتا ہے۔ جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔،، 
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں اورقومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے تاہم فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی چانس نہ مل سکے۔،، 
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کے لئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترنا ہے۔ فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔،، 
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ آخری بال تک فائٹ کریں، گرائونڈ میں مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔،، 
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز کے بعد ہمارا اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔