news
English

ہماری ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے، چیئرمین پی سی بی

مین ان گرین ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل چار میچوں کی ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہماری ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو 'دنیا کی بہترین ٹیم' قرار دے دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی فاتحانہ کارکردگی کے تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے 'دنیا کی بہترین ٹیم' قرار دیا ہے۔ 
محسن نقوی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مین ان گرین کو ان کے شاندار ٹیم ورک اور غیر متزلزل لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی۔ 
محسن نقوی نے پوسٹ کیا کہ "پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد! ٹیم ورک اور لگن کے ساتھ، آپ نے خود کو دنیا کی بہترین ٹیم ثابت کیا ہے۔ انگلینڈ کے ساتھ سیریز اور ورلڈ کپ 2024 کے لیے لڑکوں کے لیے نیک خواہشات۔" 
یاد رہے کہ بدھ کےروز پی سی بی کے سربراہ آئرلینڈ کے خلاف کامیاب سیریز کے بعد پاکستان واپس پہنچے تھے۔ 
آئرلینڈ میں رہتے ہوئے، محسن نقوی نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مستقبل کی ممکنہ سیریز کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے آئرلینڈ کرکٹ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ 
فیوچر ٹورز پروگرام 2023-27 کے ایک حصے کے طور پر، آئرلینڈ مینز ان گرین کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچزاور مساوی تعداد میں ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے گا۔