news
English

پی ایس ایل 10 کے لیے ونڈو کی تلاش میں دشواریاں ہیں، چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے سربراہ نے شیڈولنگ رکاوٹوں کے درمیان پی ایس ایل 10 کے لئے ونڈو تلاش کرنے کے بارے میں دشواریوں کا اقرارکرلیا، محسن نقوی نے کرکٹ کے دیگر مقابلوں کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد میں درپیش ممکنہ چیلنجز کو بھی تسلیم کیا۔

پی ایس ایل 10 کے لیے ونڈو کی تلاش میں دشواریاں ہیں، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے شیڈولنگ رکاوٹوں کے درمیان پی ایس ایل 10 کے لئے ونڈو تلاش کرنے کے بارے میں دشواریوں کا اقرارکرلیا،ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے اگلے ایڈیشن کے لئے’’ممکنہ طورپربہترین ونڈو‘‘ تلاش کررہے ہیں۔  محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ پی ایس ایل 10 کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔  محسن نقوی نے کرکٹ کے دیگر ریجنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں درپیش ممکنہ چیلنجز کو بھی تسلیم کیا۔  
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے انعقاد کے لئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستان کا مقامی ایونٹ انٹرنیشنل سطح پر کیے گئے وعدوں سے متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے جسےہم کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔ 
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کا دسویں ایڈیشن کا انعقاد  کاا نڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے سال اپریل اور مئی میں ونڈو تلاش کرسکتا ہے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہا ہے۔  
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن موجودہ معاہدوں کے تحت آخری ایونٹ ہوگا، اس کے بعد فرنچائزز کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے، اس کے ساتھ ساتھ موجودہ فرنچائزز کے کنٹریکٹس کو بھی رینیو کیا جائے گا، کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اپنے برانڈ کی قدر برقرار رکھنے کے لیے ایونٹ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد بے حد ضروری ہے۔