news
English

غیرملکی لیگز کے لئے کرکٹرز کے این او سیز میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ  

اس فیصلے پر قومی ٹیم کے پلئیرز بورڈ سے شدید ناراض، پی ایس ایل کے باضابطہ آغاز تک لیگزکھیلنے ۔

غیرملکی لیگز کے لئے کرکٹرز کے این او سیز میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ  

ٹی20 لیگز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سیز میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے پلئیرز کی جانب سے بورڈ سے انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) اوربنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے این و سیز میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بورڈ نے جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو صاف انکار کردیاہے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سیز میں توسیع نہ کیے جانے پر کئی کرکٹرز ناراض ہیں۔
میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلالیا گیا ہے۔  
ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے شیڈول ہے، بیرون ملک لیگز میں اس وقت تک آخری میچز کھیلے جاسکتے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا ہے۔ 
 
کھلاڑی نے مؤقف اپنایا کہ ایک پلیئرکو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے، جو کھلاڑی قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں لیگز کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے۔