news
English

پی سی بی نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو تحلیل کردیا

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹیم کے کپتانوں اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں سمیت اہم معاملات پر مشورہ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

پی سی بی نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو تحلیل کردیا

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) میں کافی عرصے سے غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا گیا۔ یہ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی۔   
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں، ان کمیٹیوں میں سینئرو جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی اور ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔ 
پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ سابق کپتان مصباح الحق تھے جبکہ جنید ضیا ممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری کے عہدے پر فائزتھے۔ 
اس سے قبل محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ 
ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈکپ 2023 سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے کے باعث کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ 
ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔