news
English

عالیہ رشید کی جگہ سمیع الحسن برنی پی سی بی کےمیڈیا ڈائریکٹرمقرر

پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں اپنا عہدہ سنبھالاتھا۔

عالیہ رشید کی جگہ سمیع الحسن برنی پی سی بی کےمیڈیا ڈائریکٹرمقرر

پی سی بی کی ڈائریکٹر برائے میڈیا عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عالیہ رشید کے مستعفی ہونے وجہ ان کی ذاتی مصروفیات ہیں۔  
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔  
اپنے اعلان میں، عالیہ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا، "پیارے دوستو، میں نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔" 
عالیہ رشید پچھلے ہفتے سے اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور محکمہ ایچ آر کو بھجوا دیا، انہوں نے اپنی رخصتی کی بنیادی وجہ ذاتی وابستگی بتائی۔ عالیہ رشید نے پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقررکیا تھا۔عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔ 
دوسری جانب پی سی بی نے سمیع الحسن برنی کو نیا ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
پی سی بی کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے لہر کے بعد عالیہ رشید عہدے سے مستعفیٰ ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں۔ 
اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد اب تازہ ترین پیش رفت میں پی سی بی میں ایک اور استعفی سامنے آگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ 
قریبی ذرائع نے بتایا کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے وجہ ذاتی مصروفیات ہیں، تاہم یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ عالیہ رشید کا استعفیٰ میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت کے باعث سامنے آیا ہے۔