بورڈ آف گورنرز نے سال 2019-20کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دیدی
لاہور: پی سی بی کا خزانہ نوٹوں سے بھر گیا،کل ذخائر 17.08بلین روپے ہو گئے۔
بورڈ آف گورنرز نے سال 2019-20کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دیدی جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے، لہٰذا پی سی بی کے کل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہو گئے ہیں جو گذشتہ مالی سال میں 13.28 بلین تھے۔
چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میٹنگ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ رواں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی پروڈکٹ کو 34 ملین روپے زائد میں فروخت کیا جوگذشتہ سیزن کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کیلیے بات چیت کا عمل جاری ہے، توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔
نئے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہوگا
پی سی بی کے نئے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس منگل کی صبح10 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگا، اس میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی رپورٹس پیش کی جائیں گی، پیر کو تقرری پانے والے 4آزاد ڈائریکٹرز کو بورڈ کے امور پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔
بی او جی کے تحت کام کرنے والی کمیٹیز کا تقرر بھی کیا جائے گا،کرکٹ ایسوسی ایشنز پر اپ ڈیٹ دی جائے گی،یاد رہے کہ بورڈ آف گورنرز کا یہ 60واں اجلاس ہے۔