news
English

چیمپئنزٹرافی 2025کا شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچ بھی شامل

کوشش ہے کہ ایک اچھے اور یادگار ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، چیئرمین پی سی بی

چیمپئنزٹرافی 2025کا شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچ بھی شامل

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے لیے مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال کردیا گیا ہے، جس میں بھارت کے تمام میچ شامل ہیں جو پاکستان میں ہی ہونے ہیں۔ 
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے، کوشش ہے کہ ایک اچھے انداز میں شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جسے ایونٹ کے انعقاد سے قبل مکمل کرلیاجائےگا۔
،، 
انہوں نے مزید کہا کہ 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے اس ایسی کمپنیاں شامل ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، کچھ وجوہات کی بنا پر ہم تاخیر کا شکار ہوئے ہیں تاہم 5ماہ میں کام مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی، ہم اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔،،
یاد رہے کہ آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سیکورٹی سمیت ایونٹ کے انعقاد کے لیے دیگر ضروری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی سی سی کے سیکورٹی وفد نے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہولیات اور حفاظتی اقدامات کو تسلی بخش قراردیاتھا۔