news
English

ٹی20 ورلڈکپ 2024: پی سی بی جلد قومی اسکواڈ کا اعلان کرے گا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 مئی ہے لیکن پی سی بی 25 مئی تک اسکواڈ میں تبدیلیاں کر سکتا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024: پی سی بی جلد قومی اسکواڈ کا اعلان کرے گا

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر جون سے ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے پی سی بی جلد پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ایک یا دو روز میں جاری کیے جانے کی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے تاہم پی سی بی 25 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرسکتا ہے۔  
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے مختصر کیمپ لگانے کا بھی امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کے ایک اہم حصے کے طور پر گرین شرٹس اگلے ماہ یعنی مئی میں آئرلینڈ کے خلاف تین اور انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ 
کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی اسکواڈ 7 مئی کو آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔ جبکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچزکے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل امریکا روانہ ہو جائے گی۔