news
English

سروگیٹ کمپنی سے دوررہیں، پی سی بی نے عامرکوخبردارکردیا

ایک سروگیٹ کمپنی نے گزشتہ روز عامر کا پرانا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جو انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے دوران کروایا تھا۔

سروگیٹ کمپنی سے دوررہیں، پی سی بی نے عامرکوخبردارکردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ جاری کردی گئی، پی سی بی نے محمد عامر کو سروگیٹ بیٹنگ کمپنی کے ساتھ مزید تعلق رکھنے کے حوالے سے خبردار کردیا۔ ایک سروگیٹ کمپنی نے گزشتہ روز عامر کا پرانا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جو انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے دوران کروایا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ کی گئی ہےکہ جوا کمپنیوں سے دور رہیں۔ جبکہ قومی ٹیم میں واپسی کے بعد محمد عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ بیٹنگ سے سیرو گیٹ کمپنی ان کی تصویرآئندہ اپنی اشتہاری مہم کے لئے استعمال نہیں کرے گی۔ 
پی سی بی نے محمد عامر کو تنبیہ کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پی سی بی کے لیے مذکورہ بیٹنگ کمپنی کے ساتھ کسی بھی قمس کے معاہدے پر پابندی عائد ہے اس لئے وہ ایسی کسی تشہیر کا حصہ نہ بنیں۔ 
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ یہ پرانا معاہدہ تھا، کمپنی نے محمد عامر کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے ہٹا دی ہیں، محمد عامر نے پی سی بی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کمپنی ان کی مزید تصاویراپنی پروموشن کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔