news
English

 مسلسل بارش کے باعث پاکستان اورانگلینڈ ویمن کے درمیان دوسرا ون ڈے منسوخ

میچ کے آغاز میں، گرین شرٹس کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا تاہم بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا۔

 مسلسل بارش کے باعث پاکستان اورانگلینڈ ویمن کے درمیان دوسرا ون ڈے منسوخ

 مسلسل بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی، پاکستان ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیمز کے درمیان دوسراون ڈے انٹرنیشنل میچ منسوخ کردیا گیا، میچ کے شروع میں، ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا۔ تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ویمن اور انگلینڈ ویمن کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ منسوخ کر دیا گیا۔
ٹاؤنٹن میں صرف 6.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ اس نتیجے کے تحت، دونوں ٹیموں کو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ٹیبل پر ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ 
میچ کے شروع میں، گرین شرٹس کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسی ٹیم کو برقرار رکھا۔ پاکستان کی اوپنرز، صدف شمس18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں انہوں نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور عمدہ بیٹنگ کی، جس میں 2 چوکے شامل تھے اور سدرہ امین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں انہوں نے 13 گیندوں کا سامنا کیا، گرین شرٹس کی اوپنرز نے کھیل رکنے سے پہلے 6.5 اوورز میں 29 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ 
لورن فیلر، جو اس تین میچوں کی سیریز میں پہلی بار کھیل رہی تھیں، نے اپنے تین اوورز میں 18 رنز دیے، جبکہ کیٹ کراس نے ایک میڈن اوور کرایا اور اپنے 3.5 اوورز میں 11 رنز دیے۔ 
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلا ون ڈے ڈربی میں جیتا تھا جبکہ سیریز کا آخری میچ 29 مئی کو چیلسم فورڈ میں کھیلا جائے گا۔ 
مختصر اسکور: 

میچ منسوخ - کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

پاکستان ویمن 29-0، 6.5 اوورز (صدف شمس 18 ناٹ آؤٹ، سدرہ امین 7 ناٹ آؤٹ)