news
English

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے این او سی منسوخ کردئیے

ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے این او سی منسوخ کردئیے تصویر: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ پر بیان جاری کردیا۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔

کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔ 

کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام  میڈیا میں کی گئی ہے۔