news
English

ٹی20 ورلڈکپ: کینگروزکی پہلی فتح، عمان کو 39 رنز سے شکست دے دی

پوائنٹس ٹیبل پر عمان مسلسل دو شکستوں کے بعد گروپ بی میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ 

ٹی20 ورلڈکپ: کینگروزکی پہلی فتح، عمان کو 39 رنز سے شکست دے دی

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 10 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔ 
بارباڈوس میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے گروپ بی میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 66 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ 
ڈیوڈ وارنر 56، کپتان مچل مارش 14، ٹریوس ہیڈ 10، ٹم ڈیوڈ 10 اور گلین میکسویل 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔  
ہدف کے تعاقب میں عمانی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی، آیان خان 36 رنز بناکرنمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مہران خان نے 27 اور عاقب الیاس نے 18 رنز بنائے۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوائنس نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر عمان مسلسل دو شکستوں کے بعد گروپ بی میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ 
ہر گروپ سے ٹاپ پر آنے والی دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جس میں 12 گیمز ہوں گے، اس سے پہلے کہ ہر سپر ایٹ گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ 

گروپ بی کے بقیہ میچوں کا شیڈول:
ہفتہ، 8 جون 2024 - آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، بارباڈوس، 01:00 بجے دپہر،مقامی وقت کے مطابق۔ 
اتوار، 9 جون 2024 - عمان بمقابلہ سکاٹ لینڈ، اینٹیگوا، 01:00 بجے دوپہر، مقامی وقت کے مطابق۔
منگل، 11 جون 2024 - آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیا، اینٹیگوا، 08:30 بجے رات ،مقامی وقت کے مطابق۔ 
جمعرات، 13 جون 2024 - انگلینڈ بمقابلہ عمان، اینٹیگوا، 03:00 بجے، مقامی وقت کے مطابق۔
ہفتہ، 15 جون 2024 - نمیبیا بمقابلہ انگلینڈ، اینٹیگوا، 01:00 بجے دوپہر، مقامی وقت کے مطابق۔ 
ہفتہ، 15 جون 2024 - آسٹریلیا بمقابلہ اسکاٹ لینڈ، سینٹ لوشیا، 08:30 بجے شب، مقامی وقت کے مطابق۔