news
English

ہوسکتا ہے کھیل کے دوران باؤنڈری کُشن اپنی جگہ سے سرک گیا ہو، پولاک

سوریہ کمار یادیو کے اس کیچ پر جنوبی افریقی ٹیم کے کئی فینز نے شکوک کا اظہار کیا تھا۔

ہوسکتا ہے کھیل کے دوران باؤنڈری کُشن اپنی جگہ سے سرک گیا ہو، پولاک

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شان پولاک نے فائنل معرکے میں سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں ڈیوڈ ملر کے کیچ پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں ہوسکتا ہے کھیل کے دوران باؤنڈری کُشن ہٹ گیا ہو۔" 
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ 2024 کے فائنل مقابلے کے آخری اوور میں سوریا کمار یادیو نے باؤنڈری لائن پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام کر پروٹیز کی امیدوں کو معدوم کردیا تھا اور اس کیچ پر کئی افریقی فینز نے شکوک کا اظہار کیا تھا۔ اس کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر شان پولاک نے ذو معنی الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ باؤنڈری کش شاید کھیل کے دوران ہٹ گیا ہوگا، کیچ ٹھیک تھا کیونکہ کرکٹر کا پاؤں نہیں لگا تھا۔،، 
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کو ایک لمحہ کھیل کے دوران ٹرافی اپنے پاس آتی نظر آرہی تھی جب اسے جیت کے لیے 30 گیندوں پر 30 رنز درکار تھے اور ہینریچ کلاسن شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے تھے تاہم جسپریت بھمراہ کے ایک شاندار اسپیل اور ہاردک پانڈیا کی جانب سے وکٹ لینے کے ذریعے میچ کا رخ تبدیل ہوا اور بھارت ورلڈکپ کی چمچماتی ہوئی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔