news
English

مستقبل کے ایشیا کپ ٹورنامنٹس کے لیے ممکنہ میزبان ممالک کا انکشاف

تنازعات سے بچنے کے لیے اے سی سی کا منصوبہ ہے کہ ایشیا کپ بھارت اور پاکستان سے باہر کسی مقام پر منعقد ہو۔

مستقبل کے ایشیا کپ ٹورنامنٹس کے لیے ممکنہ میزبان ممالک کا انکشاف

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے آئندہ ماہ ایشیا کپ کے میڈیائی حقوق کے لیے بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 
کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اے سی سی چار سالہ اور آٹھ سالہ دونوں سودے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی پیشکش کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔ یہ ٹینڈر ایشیا کپ کے چار مقابلوں کا احاطہ کرے گا، جس میں دو 50 اوور کے ٹورنامنٹ اور دو ٹوئنٹی 20 مقابلے شامل ہیں۔ 
کسی بھی نوعیت کے تنازعات سے بچنے کے لیے اے سی سی واضح کرے گا کہ ایشیا کپ کے مقابلے بھارت اور پاکستان سے باہر کسی مقام پر منعقد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد گزشتہ ٹورنامنٹ میں پیش آنے جیسے مسائل کو روکنا ہے، جس کا بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کی وجہ سے ہائبرڈ فارمیٹ بنایاگیاتھا۔ 
مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ممکنہ میزبانوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں۔ میڈیا رائٹس کے پچھلے معاہدے کی قیمت چار ایڈیشنز کے لیے تقریباً 80 ملین ڈالر تھی۔ اے سی سی نے اس کی قدر میں اضافے کی توقع کی ہے، خاص طور پر ہر ایڈیشن میں دو سے تین پاک بھارت میچوں کے امکانات کے ساتھ اے سی سی کو توقع ہے کہ ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔