news
English

اظہر علی اور سرفراز احمد دو روزہ پریکٹس میچ کے لئے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس آج کھیلا جائے گا

اظہر علی اور سرفراز احمد دو روزہ پریکٹس میچ کے لئے کپتان مقرر فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس آج کھیلا جائے گا. 2 روزہ پریکٹس میچ میں گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی اور وائٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے. 

وورسٹر میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے درمیان 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے لیے 2 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ ٹیم وائٹ کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد کی گئی ہے۔ میچ کے دونوں دن 90، 90 اوورز کا کھیل ہوگا-

گرین ٹیم:

اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری

وائٹ ٹیم:

سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیر

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔