news
English

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

حضرت اللہ نے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی فوٹو: پی سی بی

پی ایس ایل 6 کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ اور کامران اکمل نے بیٹنگ شروع کی۔ حضرت اللہ زازئی نے بالرز کی دھنائی کردی۔ پانچویں اوور میں کامران اکمل 13 رنز بناکر نور احمد کی گیند پر اور ان کے بعد آنے والے امام الحق دسویں اوور میں 11 رنز بناکر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

12 اوور میں زلمی کو دھچکا لگا جب حضرت اللہ پویلین لوٹ گئے، پریرا کی گیند پر گپٹل نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا۔ انہوں ںے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے زلمی کا اسکور 103 رنز تک پہنچادیا۔

18 اوور میں خالد عثمان 17 رنز کر اور 19 اوور میں شعیب ملک 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔ کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ جس کے بعد دو گیندوں پر ایک رنز درکار تھے جسے بناکر پشاور زلمے نے 176 کا ہدف حاصل کرلیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جب کہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز بیٹنگ

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 26 رنز بناکرآؤٹ ہوئے اور مارٹن کپٹل ایک بار پھر ناکام رہے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور تھسارار پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دانش عزیز 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ عماد وسیم نے 16 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے یہ میچ ہارنے والی ٹیم پی ایس ایل 6 سے باہر ہوجائے گی تاہم جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔