news
English

پی ایس ایل8: محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی پی ایس ایل 8 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پی ایس ایل8: محمد حفیظ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

محمد حفیظ کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان فٹ کھلاڑی احسان علی کی جگہ کیا ہے۔

آل راونڈر نے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن اس بار انہیں کسی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے پانچ فروری کو کوئٹہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بطور مبصر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے