news
English

ایلکس ہارٹلی نے ملتان سلطانز سے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کردیا

ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ 9 میں ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

ایلکس ہارٹلی نے ملتان سلطانز سے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کردیا

ملتان سلطانز نے کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ اور ایلکس ہارٹلی کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کرکے تاریخ رقم کی تھی تاہم اسپن بولنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے ملتان سلطانز سے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ 
ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے اور اس وقت آٹھ میچوں کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے، جو ٹیم کی عمدہ پرفارمنس اور کھیل سے لگن کے عزم کا ثبوت ہے۔ تاہم، ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ، ایلکس ہارٹلی کا خیال ہے کہ میڈیا اور بعض افراد بظاہر یہ چاہتے تھے کہ دو خواتین کوچز کی شمولیت کی وجہ سے ٹیم ناکام ہو۔ 
ایلکس ہارٹلی نے مقامی اسپورٹس چینل سے بات چیت میں بتایا کہ میرے خیال میں پریس اور کچھ بڑے لوگ چاہتے تھے کہ ہم ناکام ہو جائیں کیونکہ ہمارے کوچنگ اسٹاف میں دو خواتین شامل تھیں۔ 
ان رکاوٹوں کے باوجود، ایلکس ہارٹلی نے اپنی آن فیلڈ کارکردگی کے ذریعے خود کو ثابت کرنے کے لیے ٹیم کے عزم اور لچک کو اجاگر کیا۔ 
آئرلینڈ کی سابق کرکٹرکیتھرین ڈالٹن نے بھی فرنچائز کرکٹ میں خاتون کوچ ہونے کے بے مثال تجربے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "یہ ایک حیرت انگیز تجربہ رہا ہے۔ ظاہر ہے، ایک خاتون کوچ کے طور پر، یہ کچھ مختلف ہے۔ فرنچائز کرکٹ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔،، 
کیتھرین ڈالٹن نے مزید کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز تجربہ رہا ہے، مختلف جگہوں پر سفر کرنا، تمام مداحوں کو دیکھ کر، بہت خوشی ہوئی، اب ہم اپنی ٹیم (ملتان سلطانز) کو پلے آف مرحلے میں کھیلتے اور اس سے بھی آگے بڑھتا دیکھیں گے۔