news
English

کیچ تھام کرخاموش کروانے کا جشن: وسیم اکرم نےعبداللہ شفیق کوآڑےہاتھوں لےلیا  

عبداللہ شفیق کو کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے، سابق کرکٹر کی تنقید

کیچ تھام کرخاموش کروانے کا جشن: وسیم اکرم نےعبداللہ شفیق کوآڑےہاتھوں لےلیا  

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے نوجوان کرکٹر عبداللہ شفیق کو کیچ تھامنے کے بعد تماشائیوں کو خاموش کروانے والی سیلبریشن پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں 2 کیچز ڈراپ کرکے پی ایس ایل میں ایک کیچ تھامنے کے بعد منہ پر ہاتھ رکھ کر کس کو خاموش کروارہے ہیں؟ 
وسیم اکرم نے پنجابی الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ بتائے 36 کیچ ڈراپ کرکے آئے ہیں، اس کا جواب کون دے گا؟
میرے خیال میں انہیں کرکٹ چھوڑ کر ڈراموں میں کام کرنا چاہیے۔،،  
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کیچ تھامنے کے بعد عبداللہ شفیق نے منہ پر ہاتھ رکھ کر جشن منایا تھا جس پر کئی فینز نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ 
 
یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران عبداللہ شفیق نے میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر جبکہ دوسری اننگز میں مچل مارش کا اہم مواقعوں پر کیچ ڈراپ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔