news
English

پی ایس ایل میں پلیئرز کی نیلامی پر غور ہونے لگا

پی سی ایس فرنچائز مالکان کی نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی

پی ایس ایل میں پلیئرز کی نیلامی پر غور ہونے لگا فوٹو: پی سی بی

کراچی: پی ایس ایل میں پلیئرز کی نیلامی پر غور ہونے لگا لہٰذا اس سے زیادہ معاوضوں پر بڑے ناموں کی خدمات حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

پی سی ایس فرنچائز مالکان کی نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی، ذرائع کے مطابق اس میں رمیز نے کہا کہ ہم پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل سے بھی آگے لے جانا چاہتے ہیں، اس کیلیے بھرپور اقدامات کریں گے، ڈرافٹنگ کے بجائے اگلے سیزن کیلیے پلیئرز کی نیلامی پر غور کیا جا رہا ہے،اس سے زیادہ معاوضوں پر بڑے ناموں کو لیگ کی جانب  متوجہ کرنے میں مدد ملے گی۔

فرنچائز مالکان نے ان کو اپنے مالی نقصانات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے نئے فنانشل ماڈل کو اپنانے کا کہا، ساتھ ہی اس حوالے سے ریٹائرڈ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی رپورٹ بھی شیئر کرنے کی درخواست کر دی۔

سی او او سلمان نصیر کی طرح رمیز راجہ نے بھی یہی موقف اپنایا کہ وہ بورڈ کی خفیہ دستاویز ہے جسے شیئر نہیں کیا جا سکتا، البتہ وہ  فنانشل ماڈل کے حوالے سے نئی تجاویز پیر کو میٹنگ میں پیش کریں گے۔

میٹنگ میں بورڈ کی جانب سے پھر یہی نکتہ اٹھایا گیا کہ تبدیلیوں سے مستقبل میں انھیں قانونی پیچیدگیوں اورکارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس پر ایک ٹیم اونر نے پیشکش کی کہ بورڈ جس اعلیٰ شخصیت سے چاہے وہ  منظوری دلا سکتے ہیں۔

چیئرمین بورڈ نے پی ایس ایل 8کے میچز گلگت