news
English

رمیز راجہ کو بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی

لنچ سے قبل کے کھیل میں بابراعظم اوپن شولڈرکے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے جس سے سر کی پوزیشن بہتر نہیں تھی، سابق کپتان

رمیز راجہ کو بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی فوٹو: اے ایف پی

سابق کپتان رمیز راجہ کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ لنچ سے قبل کے کھیل میں بابراعظم اوپن شولڈرکے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے جس سے سر کی پوزیشن بہتر نہیں تھی، ایسے میں آؤٹ سوئنگر کھیلنے میں مشکل ہوسکتی ہے، بابر کو اس چھوٹی سے تکنیکی خامی پر قابو پانا ہوگا۔

صفر پر آؤٹ ہونے والے کپتان اظہرعلی  کے بارے میں رمیز نے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ ہر چیز کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے رہتے ہیں، بیٹنگ اور کپتانی میں بہت زیادہ تجزیہ کرتے ہیں، انھیں لازمی طور پر خود کو پْرسکون رکھنے کی ضرورت ہے۔